Type Here to Get Search Results !

Best Of Allama Poetry Collection | Allama Iqbal Best Ghazals

Allama Iqbal Best Ghazals
Allama Iqbal Best Ghazals


Best Of Allama Poetry Collection | Allama Iqbal Best Ghazals

پرواز ہے دونوں کی اسی ایک فضا میں

Poet: علامہؔ اقبال

پرواز ہے دونوں کی اسی ایک فضا میں
کرگس کا جہاں اور ہے شاہیں کا جہاں اور

دیتے ہیں ازاں دونوں اسی ایک جہاں میں
ملاں کی ازاں اور ہے مجاہد کی اذاں اور


شب معراج

اختر شام کي آتي ہے فلک سے آواز
سجدہ کرتي ہے سحر جس کو، وہ ہے آج کي رات

رہ يک گام ہے ہمت کے ليے عرش بريں
کہہ رہي ہے يہ مسلمان سے معراج کي رات


غریب شہر ہوں میں سن تو لے مری فریاد



غریب شہر ہوں میں سن تو لے مری فریاد
کہ تیرے سینے میں بھی ہوں قیامتیں آباد

مری نوائے غم آلود ہے متاع عزیز
جہاں میں عام نہیں دولت دل ناشاد

گلہ ہے مجھ کو زمانے کی کور ذوقی سے
سمجھتا ہے مری محنت کو محنت فرہاد

صدائے تیشہ کہ بر سنگ میخورد دگر است
خبر بگیر کہ آواز تیشہ و جگر است


تو رہ نورد شوق ہے منزل نہ کر قبول


 تو رہ نورد شوق ہے، منزل نہ کر قبول
لیلی بھی ہم نشیں ہو تو محمل نہ کر قبول

اے جوئے آب بڑھ کے ہو دریائے تند و تیز
ساحل تجھے عطا ہو تو ساحل نہ کر قبول

جوئے آب: ندی۔
کھویا نہ جا صنم کدہ کائنات میں
محفل گداز ! گرمی محفل نہ کر قبول

صبح ازل یہ مجھ سے کہا جبرئیل نے
جو عقل کا غلام ہو، وہ دل نہ کر قبول

باطل دوئی پسند ہے، حق لا شریک ہے
شرکت میانہ حق و باطل نہ کر قبول

گرتے ہیں سجدوں میں ہم


گرتے ہیں سجدوں میں ہم
اپنی حسرتوں کی خاطر اقبال

اگر گرتے صرف عشق خدا میں
تو کوئ حسرت ادھوری نہ رہتی


Poet: علامہؔ اقبال

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.